Home » , » پرویزمشرف اسپتال میں زیرعلاج ہیں انکا کل عدالت میں پیش ہونا مشکل ہے، احمد رضاقصوری

پرویزمشرف اسپتال میں زیرعلاج ہیں انکا کل عدالت میں پیش ہونا مشکل ہے، احمد رضاقصوری




آل پاکستان مسلم لیگ اور سول سوسائٹی آج پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالے
گی، وکیل پرویز مشرف۔ فوٹو


اسلام آ باد: سابق صدف پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف اسپتال میں زیر علاج ہیں ان کا کل عدالت میں پیش ہونا مشکل ہے۔





ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ پرویز
مشرف عدالتوں میں پیش ہونے سے نہیں ڈرتے، وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اس
لئے ان کا کل عدالت میں پیش ہونا مشکل ہے, پرویز مشرف سے مسلسل رابطے میں
ہیں، پرویزمشرف کےآج مزیدٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد ڈاکٹر فیصلہ کریں گے کہ
پرویزمشرف کل عدالت میں پیش ہوں گےیانہیں۔ احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ
آل پاکستان مسلم لیگ اور سول سوسائٹی آج پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالے
گی۔





واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف گزشتہ کئی روز سے راولپنڈی کے آرمڈ
انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں ریز علاج ہیں جبکہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف
کو غداری کے مقدمے میں 16 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

Share this article :

Post a Comment